کوئٹہ (رپورٹ: خلیل احمد) امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور وہ پاکستان میں ملک دشمن قوتوں کیساتھ مل کر دہشتگردی ،انارکی ،خانہ جنگی اور سیاسی افراتفری پیدا کرنے کیلئے ہماری جڑوں میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن پاک فوج اور خفیہ ادارے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دشمنوں کی ہر سازش کو عوام کیساتھ مل کر ناکام بنارہے ہیں لیکن سیاستدان ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن نہیں لے رہے ۔ اعلیٰ عسکری ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کی سرحدوں پر 2 درجن سے زائد ممالک کی خفیہ ایجنسیاں 24 گھنٹے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں خصوصاً امریکا، اسرائیل اور بھارت افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی خانہ جنگی اور انارکی پھیلانے کیلئے پاکستان میں موجود ملک دشمن عناصر کو اربوں روپے کی فنڈنگ کررہے ہیں جو اپنی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں لیکن پاک فوج اور خفیہ ادارے دن رات کام اور جانوں کی قربانی دیکر ان سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں اور یہ پاکستان دشمن قوتیں پریشان ہیں کہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اب تک پاکستان کس طرح قائم ہے تاہم انکا گلہ تھا کہ ہم ایک مسئلہ حل کرتے ہیں تو دوسرا کھڑا کردیا جاتا ہے جیسے فاٹا کو ہم نے دہشت گردوں سے پاک کیا وہاں امن قائم کیا اور اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرکے زندگی کو معمول پر لے آئے لیکن دشمنوں نے منظور پشتین کی صورت میں نیا مسئلہ کھڑا کردیا جس سے ہم نمٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ ملک کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایک انٹرویو میں ممبئی حملوں اور نان اسٹیٹ ایکٹرز کے حوالے سے متنازع بات کرکے ملک اور قوم کیلئے ایک بہت بڑی مصیبت کھڑی کردی ہے جسکے ملکی اور عالمی سطح پر انتہائی مفنی اثرات مرتب ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے باقاعدہ طور پر مختلف وفود تشکیل دیئے ہیں جس میں ارکان پارلیمنٹ دانشور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں کو مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے انٹرویو کے تناظر میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کیلئے لابنگ کی جائے ۔