پشاور(این این آئی)پشاورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام مسلم لیگ سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے مسلم لیگ کو اپنے نام سے منسوب کرکے مسلم لیگ (ن) بنایا،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل اور 10 سال قید کی سزا سنائی ہے ،نواز شریف مجرم ہے ، ان کا نام مسلم لیگ سے ہٹایا جائے ۔