الہ آباد / ٹھینگ موڑ (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کی گرفتاری عدلیہ کا فیصلہ ہے ہم عدلیہ کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ایسے بلا امتیاز فیصلے ہونا وطن عظیم کی سالمیت کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رہنماء تحریک انصاف کے امیدوار این اے 139ڈاکٹرعظیم الدین زاہد لکھوی نے الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بے روز گاری نے ہمارے ملک کو دیمک کی طرح کھانا شروع کر رکھا تھا اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک مخلص انسان نے چوروں لٹیروں کے خلاف آواز اٹھائی اور ادارے حرکت میں آگئے آخر کار مجر م کو اپنی سزا بھگتنا پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی 2018کو معلوم ہو جائے گا کہ عوام کس سے ہمدردی کرتے ہیں۔