اسلام آبا د(سپیشل رپورٹر ،اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری پر بات کرتے ہوئے کہا عدالت نے کہہ دیا نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو حکومت ذمہ دار ہے ، کابینہ کی 6 گھنٹے کی میٹنگ میں نواز شریف کی بیماریوں کے بارے میں ایسی داستان بتائی گئی کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے ۔ اب خودسوچ لیں کس طرح کی بیماریاں ہمیں بتائی گئی تھیں، ہم سوچ رہے تھے پتہ نہیں یہ جہاز کی سیڑھیاں بھی چڑھ سکے گا یا نہیں لیکن لندن پہنچتے ہی اس کی طبیعت بالکل ٹھیک ہوگئی۔وزیر اعظم نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر طنز کیا اور کہا اس پارٹی کا ایک عہدیدار ایک خاتون کے گھر رات 3 بجے تنظیم سازی کرنے چلا گیا، وہ حیران بھی ہوا کہ خاتون کے بھائیوں نے اسے مارا کیوں؟