راہوالی (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنماؤں عمران خان شیروانی ،مرزا اسرار بیگ ،بابر بیگ کی طرف سے نواز شریف کی صحت یابی اور رہائی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک ،ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ،شعیب بٹ ،رانا مقصود احمد و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی مخالف قوتوں کی طرف سے نواز شریف کو موٹر وے ،سی پیک ،ایٹمی قوت بنانے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کر کے اندھیروں سے نکالنے کی سزا دے کر زیر عتاب رکھا جا رہا ہے اور ان کی صحت کی خرابی پر سیاست چمکائی جا رہی ہے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں وہ آج بھی پابند سلاسل ہو نے کے باوجود پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں ۔ اس موقع پر محمد عباس چہل ،چوہدری افتخار احمد چیمہ ،محمود حیدر بٹ ،وامق سعید بٹ ،عرفان چاند بٹ ،زاہد محمود چیمہ ،اسرار شیروانی ،میاں اعجاز ،ذوہیب بٹ ،چوہدری نواز حفیظ نے بھی خطاب کیا ۔