لاہور( نمائندہ خصوصی سے ؍ کرائم رپورٹر )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں اچا نک طبیعت خراب ہو گئی ۔با و ثو ق ذرا ئع کے مطا بق نواز شر یف کی گزشتہ شا م اچا نک طبیعت خرا ب ہو گئی، بخار، گلے اورسر درد کی شدت بڑھ گئی جس پر نواز شریف نے جیل انتظا میہ کو اپنے ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کی درخواست کی، تاہم اجازت نہ ملی،اجازت ملنے پر ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا معائنہ کرے گی۔ذرا ئع کے مطا بق والد کی طبیعت کا معلو م ہو ا تو مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں،مریم نوازکا بیٹا جنید صفدر بھی ساتھ تھا،مریم نوازکو خصوصی ملاقات کی اجازت دی گئی،انکی ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل انتظامیہ کی نگرانی میں کرائی گئی۔ مر یم نے والد کو انکی ادویات دیں ۔ مر یم نواز کی مو جو دگی میں جیل انتظا میہ کی طرف سے نواز شر یف کو جیل کے سینئر ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا گیا۔جیل انتظا میہ کے مطابق نواز شریف کی طبعیت اب بہتر ہے جسکے بعد مریم واپس چلی گئی۔