کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل ان کا ہے ، اگراپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے درست قدم اٹھائے تو روشن کل آپ کا ہے ۔ بدھ کو منائے گئے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی آبادی میں 64 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے اورپاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوانوں کی آبادی کا تناسب سب سے زیادہ ہے ،نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں بااختیاربنانا اورانہیں ملکی معاملات میں شراکت داربنانا پیپلز پارٹی کا منشورہے ،پاکستان کے نوجوان اب نوکریوں اورملازمتوں کے جھوٹے دعویداروں کو بے نقاب کرنے کیلئے پرعزم ہیں،جو انکا استحصال کرنے میں لگے ہیں،پاکستانی نوجوان اب آئین و پارلیمان کی بالادستی کی چھتری تلے جمہوریت کا فروغ اورخوشحالی کا ایجنڈا چاہتے ہیں،علاوہ ازیں بلاول نے بحیثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق صحافی خواتین واینکرزکو آن لائن ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کرلیا۔ بلاول بھٹو