ماسکو( ویب ڈیسک) پوگو اسٹک پر جسم کا توازن برقرار رکھتے ہوئے اچھلنا صرف غیر معمولی صلاحیت کے حامل ایتھلیٹ کے بس کی بات ہے ، ویڈیو میں نظر آنے والے اس روسی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی ایتھلیٹس میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ اٹلی کے ایک رئیلٹی شو میں روسی نوجوان نے پوگو اسٹک کیساتھ قلابازی لگاتے ہوئے سب سے اونچی چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔ وہ تیسری کوشش میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔ Dmitry Arsenyevنے پوگو اسٹک پر توازن برقرار رکھتے ہوئے کئی میٹر کے فاصلے سے اْچھلتا ہوا آیا اور 11.15فٹ اونچی رکاوٹ پر سے پھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔