میڈرڈ( ویب ڈیسک)سپین میں نوجوان نے رولر کوسٹر کے مزے لیتے ہوئے شاندار کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔یہ مناظر سپین کے ایک امیوزمنٹ پارک میں دیکھے گئے جب ایک نوجوان 134کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے رولر کوسٹر کے مزے لینے میں مصروف تھا کہ اس دوران رولر کوسٹر کی دوسری نشست پر بیٹھے ایک شخص کا موبائل فون گر گر گیا۔ جسے نوجوان نے یوں کیچ کیا کہ جیسے یہ اسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔ رولر کوسٹر پر یہ شاندار کیچ جس نے دیکھا تعریف کئے بنا رہ نہ سکا جبکہ یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔