واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک بازی گر نے 3جلتے کوڑوں کو 1منٹ تک 82 بار فضا میں اچھال کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایرون بونک نامی امریکی بازی گر نے یہ خطرناک کرتب دکھا کر نہ صرف سب کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ ایرون اس کے علاوہ بھی کئی ریکارڈ بنا چکا ہے ۔ اس بازی گرکے کرتب آئے روز دنیا کے سامنے آتے رہتے ہیں مگر اس کرتب نے تو سب کو ہی دنگ کر کے رکھ دیا ہے ۔ اس انوکھے ورلڈ ریکارڈ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس فنکار کی خوب حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔