شنگھائی (ویب ڈیسک) یوں تو آپ نے باسکٹ بال میچ کے دوران کھلاڑیوں کو بال باسکٹ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔تصویر میں نظر آنے والے اس چینی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو ڈرون کے ذریعے باسکٹ بال کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔جی ہاں، چینی طالبعلم ژینگ زوشینگ نے ایک شو میں چیلنج پورا کرنے کی ٹھانی اور ڈرون میں باسکٹ بال نصب کی اور ڈرون اُڑاتے ہوئے باسکٹ کا بیس میٹر اونچائی سے ایسا شاندارنشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔چینی نوجوان کے اس شاندار شاٹ پر ججز سمیت شائقین بھی دنگ رہ گئے۔ اور سکی مہارت کی خوب داد دی۔