نیویارک (ویب ڈیسک)یو ں تو آپ نے اکثر منچلوں کے منفرد کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے ۔تصویر میں نظر آنے والے اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جسے سکیٹنگ کے دوران کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا۔امریکی ریاست اوریگون کے شہرآمسوائل سے تعلق رکھنے والا ڈینی مینز نامی نوجوان سکیٹ پارک میں پلیٹ فارم پر سکیٹنگ ٹرک پیش کرنے کا شوق پورا کر رہا تھا کہ بری طرح ناکام ہوگیا اور سکیٹ بورڈ سمیت زمین پر ایسے گرا کہ اسے نانی یاد آگئی۔اس لئے شوق اپنی جگہ لیکن اس کام کیلئے مہارت ہونا لازمی ہے ورنہ انجام تو اپ دیکھ ہی چکے ہیں۔