جکارتا ( ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں ایک نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کرکے مثال قائم کردی۔انڈونیشیا کے جزیرے کے علاقے کالی منتن میں چند روز قبل سرانجام پانے والی اس انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دلہے میاں دو بیویوں کے درمیان راجہ اندر بنے بیٹھے ہیں۔ جبکہ ساتھ روایتی لال چادر میں ملبوس بیویاں بیٹھی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران اس انوکھی شادی کی وجہ بتاتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ مجھ سے یہ برداشت نہیں ہو رہا تھا کہ میری وجہ سے کسی ایک بھی لڑکی کا دل ٹوٹے ، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ دونوں سے ایک ہی دن شادی کرلوں۔ رپورٹ کے مطابق دلہا والوں نے دونوں دلہنوں کے خاندان والوں کو جہیز کیلئے بھاری رقم ادا کی ہے ۔یہ انڈونیشیا میں روایت ہے کہ دلہن کے بجائے دلہا والے جہیز کیلئے رقم ادا کرتے ہیں۔ درحقیقت اس روایت کا مقصد یہ ہے کہ د لہا لڑکی کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔