لاہور(کلچرل رپورٹر) نوجوان گلوکار کامران کامی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔ کامران کامی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لاہور کے جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض اس وقت آخری سٹیج پر ہے ، اگر اس پر پوری توجہ دی جائے تو کچھ بہتری ہو سکتی ہے ۔ کامران کامی،ان کے لواحقین اور فنکار دوستوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ علاج معالجے میں مدد کی جائے ۔