لاہور (پ ر ) صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سے ان کی مثبت اور تعمیری سوچ کے زریعے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک 111-A, کیمپس میں کورونا کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تصویری نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انہیں ہمیشہ مواقع فراہم کرتا رہاہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہوگا۔