لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ تعلیم پروسائل صرف کرنے والی قومیں اپنی منزل پاگئیں جبکہ تعلیم کو اہمیت نہ دینے والے ممالک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ۔ ذاتی تشہیر اور لوٹ مار کی غرض سے نمائشی منصوبے لگانے والے سابق کرپٹ حکمرانوں نے تعلیم کو نظر انداز کیا ۔نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے -صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہار گذشتہ روزگورنمنٹ اسلامیہ ہائر سکینڈری سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں - تقریب میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی -