لاہور (اپنے خبر نگا ر سے ) نوجوانوں کو فنی تربیت کی طرف لانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے ۔ پاکستان میں بلیو کالر جابز کا فقدان ہے ۔ ان سکلڈ نوجوان نسل معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو سکلڈ ایجوکیشن فراہم کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس نے ورلڈ یوتھ سکل ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب کا انعقاد GIZکے تعاون سے کیا گیا۔ چیئر مین کا مزید کہنا تھا کہ GIZ ٹیچرز ٹریننگ کا آغاز کر رہا ہے اور ہمارے طلبہ کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنا رہا ہے جو ہمارے مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے ۔ ہم جاب فیئر کا انعقاد کریں گے جہاں دنیا بھر سے ایمپلائرزکو مدعو کیا جائے گا۔ طلبہ کے لیے اچھے روزگار کے دروازے کھلے گے اور ہمیں بھی نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ کا اچھے سے ادراک ہو گا اور ہم ان کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کورسز ترتیب دیں گے اور اپنے سلیبس کو اپ گریڈ کریں گے ،تقریب سے سی او او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ ،GIZکے ٹیم لیڈر کارلوس موہر ،ٹیکنیکل ایڈوائزرکیلی کیسل اور دیگر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو فنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔پہلے مرحلہ میں GIZٹیوٹا کے 550 ٹرینر کو جدید ٹریننگ فراہم کرے گا