پشاور،جہانگیرہ(سٹاف رپورٹر، نمائندہ 92نیوز) صحافی نورالحسن کو آبائی گائوں شیدو میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا گیا ہے ، مرحوم نے ایک بیوہ تین بیٹے سوگوارچھوڑے ہیں۔شہید نور الحسن کے بہیمانہ قتل کے خلاف صحافیوں نے جی ٹی روڈ شیدو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔صحافیوں نے کہا کہ نورالحسن کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس موقع پر صحافیوں نے سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید نورالحسن کے قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کیا جائے ۔دوسری طرف سینئر صحافی نور الحسن کے قتل کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا ا ٓغاز کر دیا گیا جبکہ ملزمان کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ ملزم کی شناخت کیلئے رنگ روڈ پر دیگر مقامات پر لگے گئے کیمروں سے ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔