پشاور،اسلام آباد (92نیوز،این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے والد ممتاز روحانی پیشوا پیر حضرت شیخ گل صاحب مبارک انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ آج دن 3 بجے حمزہ بابا مزار کیساتھ ملحقہ گراونڈ چروازگئی لنڈی کوتل خیبر ایجنسی میں ادا کی جائیگی ۔ مرحوم سابق سینیٹر پیر حافظ عبدالمالک قادری کے والد گرامی بھی تھے ۔ وہ جامعہ جنیدیہ غفوریہ کے مہتمم اعلیٰ اور تنظیم اہل سنت ضلع خیبر کے سرپرست بھی رہے ۔مہمنداورباجوڑ سمیت دوسرے قبائلی علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں بڑی تعدادمیں انکی عقیدت مندموجودہیں۔