اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے نواز شریف کے بھارت سے کوئی کاروباری مفادات وابستہ نہیں رہے ، یہ صرف مخالف سیاسی پروپیگنڈہ ہے ۔دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف نے بھارت سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کی، جس کے مثبت نتائج نہ ملے ۔ تسنیم اسلم سینئر سفارتکار رہی ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سفارتکاری کے آداب ذمہ دارانہ گفتگو کا تقاضہ کرتے ہیں۔ محترمہ کے انٹرویو میں سیاسی زاویہ ہو سکتا حقا ئق بالکل نہیں، موجودہ حکومت نے بھارت کو خوش کرنے کے لئے ابھی نندن کو رہا کیا، متعدد بار فو ن کاجواب نہ ملا،موجودہ حکمران مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے نریندر مودی کی جیت کی دعائیں کرتے رہے اور آج تک موجودہ وزیراعظم سے کلبھوشن جادیو کا نام نہیں سنا۔ کشمیر، دہلی سمیت بھارت کے طول و عرض میں مسلمانوں پر قیامتیں ٹوٹ گئیں تاہم عمران خان اسلامی کانفرنس کا اجلاس تک نہ بلاسکے ۔