ولنگٹن(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے 5افراد ہلاک اور 20جھلس گئے جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے ۔ یہ آتش فشاں ایک معروف سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ پرگزشتہ روز صبح پھٹا اور اس کے نتیجے میں وہاں افراتفری پھیل گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ جس وقت یہ قدرتی آفت رونما ہوئی، اس وقت پچاس سیاح جزیرے پر موجود تھے تاہم صرف 23 کی واپسی ممکن ہوئی۔ نتیجتاً حکام نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے حکام نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال امدادی کارروائیوں کے لیے حالات سازگار نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈپٹی کمشنرجان ٹائمزنے صحافیوں کوبتایاکہ جزیرے سے پانچ افرادکوبحفاظت نکالاگیاہے ،انہوں نے مزیدکہاکہ دیگر18 افرادکوجوزخمی ہیں علاج فراہم کیاجارہاہے ،جن میں کچھ افرادشدیدجھلس گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دیگرکم ازکم 10 افرادکے گروپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکاہے ،جوآتش فشاں پھٹنے کے بعدجزیرے میں رہ گئے تھے ۔ وزیراعظم جیسنداآرڈرن نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں پھسنے والے کچھ افرادغیرملکی ہیں ۔