پشاور(آن لائن) دریائے سندھ میں نوشہرہ سے کراچی تک بحری مال برادری اور مسافر فیری سروس کا منصوبہ ختم کردیاگیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی ذرائع کے مطابق نوشہرہ سے کراچی تک یہ منصوبہ اگلے سال شروع کرنا تھا پنجا ب حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ تیار کیا گیاتھا منصوبے کے تحت اٹک خورد کے مقام پر ٹرمینل بھی قائم کیا گیاتھا دریائے سندھ پر شروع کئے جانے والے اس منصوبے سے نوشہرہ ، اٹک خورد کے رہائشیوں کو بھی اس میں شامل کیا جانا تھا نوشہرہ سے کراچی تک پہلے مرحلے میں مال برادری سروس اور دوسرے مرحلے میں مسافر فیری سروس بھی شروع کیا جانا تھا سابق پنجاب حکومت کی جانب سے اس منصوبے کے شروع کرنے کے حوالے سے سابق صوبائی حکومت کوبھی آگاہ کیاتھا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں صوبائی حکومت کو آگاہ کردیاہے کہ یہ منصوبہ اب ختم کردیاگیا ہے اور نوشہرہ سے شروع ہونے والے اس منصوبے کو غیر معینہ مدت کے لئے ختم کرنے پر مقامی شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا ہے ۔