نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)نوشہرہ ورکاں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کی غفلت نے مزدور کی جان لے لی، نواحی گاؤں جلہن کا رہائشی 5 بچوں کا باپ مستری محمد اسلم چھت پر چڑھ کر کام کر رہا تھا ، نزدیک سے گزرنے والی 11 کے وی تاروں سے چھوکر ہلاک جاں بحق ہوگیا، اہل علاقہ نے بھرپور احتجاج کیا اور کہا بجلی کمپنی کے اہلکاروں کی توجہ متعدد مرتبہ اس طرف دلائی گئی رہائشی آبادی میں گیارہ ہزار کے وی کی تاریں چھتوں کو چھو کر گزرتی ہیں انہیں اونچا کیا جائے لیکن انہوں نے غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا اور اسی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوگئی۔