نوشہرو فیروز ( 92 نیوز رپورٹ ) نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب زمین کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو قتل کردیا، صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری شدید زخمی ہوگئیں، پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ میں دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم میں شرکت کرنے آئی تھیں، حملہ آور شہناز انصاری کے بہنوئی مرحوم زاہد کھوکر کے بھتیجے ہیں، شہناز انصاری خواتین کی مخصوص نشست پر دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، مرحومہ کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ زمین کی ملکیت کا تنازعہ تھا، بہنوئی ڈاکٹر زاہد کھوکھر کے بھائیوں نے انہیں گاؤں آنے سے منع کررکھا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیدیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، وہ ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں، قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں ۔شہناز انصاری کے شوہرڈاکٹر حمید انصاری نے اپنے بیان میں کہا سندھ میں پی پی کی حکومت ہونے کے باوجود میری بیوی قتل ہوگئی،میں نے 4 روز قبل ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق سے ملاقات کرکے سکیورٹی کی درخواست دی تھی ایس ایس پی نے سکیورٹی فراہم نہیں کی ،شہناز انصاری کا ڈی سی اور ایس ایس پی نوشہر و فیروز کو سکیورٹی کیلئے لکھا گیا خط سامنے آگیا،92نیوزنے تحریری درخواست حاصل کرلی، خط وزیراعلی سندھ،سپیکرسندھ اسمبلی اورسیشن جج نوشہروفیروزکوبھی بھیجاگیاتھا، شہنازانصاری کے قتل پرپیپلزپارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا قائدین اورکارکنوں کی لاشیں اٹھانا پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے ،صوبائی وزیرسعید غنی ،ترجمان پی پی سینیٹرمولابخش چانڈیو ، سپیکرسراج درانی،صوبائی وزراء ناصرشاہ،تیمورتالپور،پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو،سیکریٹری جنرل وقارمہدی،راشدربانی،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدرفریال تالپور،رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید دیگرنے شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔