نوشہرہ ورکاں،قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگاران) پرانے ٹائروں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی دو گاڑیاں اور تین خالی آئل کنٹینرز جل کر راکھ ہو گئے تفصیلات نواحی علاقہ نوکھر میں پرانے ٹائروں کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے دو قیمتی گاڑیاں او ر تین کنٹینرز جل کر راکھ ہو گئے آگ بجھانے کیلئے ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے قریبی عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔