اسلام آباد(وقائع نگار،سپیشل رپورٹر ،92نیوز رپورٹ ) وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا کر جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری دی ۔خیال رہے کہ 6 اپریل کو شبر زیدی کی تقرری ختم کرکے نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا، نوشین جاوید امجد کو سیکرٹری نیشنل ہیری ٹیج اینڈ کلچر ڈویژن لگا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے میں ناکامی پر نوشین امجد کو عہدے سے ہٹایا گیا ، اب تک تین چیئرمینوں کو ہٹایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جاوید غنی کی تعیناتی تین ماہ کیلئے ہے ،نئے چیئرمین ایف بی آرکوتین بڑے ٹارگٹ دیدیئے گئے ،کچھ لانگ اورکچھ شارٹ ٹرم ہیں،اگرجاویدغنی نے پرفارمنس دکھائی تومدت میں توسیع بھی ہوسکتی ہے ۔