اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،این این آئی) چیئرپرسن ایف بی آرنوشین جاوید نے چیئرمین سینٹ سے ملاقات سے عین وقت پرمعذرت کرلی جس پرچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز سینٹ سیکرٹریٹ نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کے نام مراسلہ جاری کیا جس میں کہاگیاکہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی چیئرپرسن ایف بی آر کے رویئے پر سخت نالاں ہیں، چیئرپرسن ایف بی آردو طے شدہ ملاقاتوں سے معذرت کرچکی ہیں، چیئرپرسن ایف بی آر ذاتی حیثیت میں غیر ذمہ دارنہ رویئے پر وضاحت پیش کریں، غیرتسلی بخش جواب کی صورت میں معاملہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کو بھیجا جاسکتا ہے ، مراسلے کے مطابق چیئرمین سینٹ اورچیئرپرسن ایف بی آرکی اپریل اورمئی میں ملاقاتیں شیڈول تھیں،پالیسی بورڈ کے ممبرسینیٹر کہدہ بابربھی چیئرپرسن کے غیرذمہ دارانہ رویہ سے متعلق مشیرخزانہ کوآگاہ کرچکے ہیں۔