لاہور(کرائم رپورٹر ) نولکھا پولیس نے کاروائی کے دوران زہریلی شراب فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو بھاری مقدار میں زہریلی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق نولکھا پولیس نے دومنشیات فروش قاسم اور یوسف مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 80 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کیخلاف شراب فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیے ۔