واشنگٹن (آن لائن) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کے معاملات پر روزانہ بریفنگ کا آغاز ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ادارے اقتدار کی منتقلی کے دوران نو منتخب صدر کو حالات سے آگاہ رکھتے ہیں۔ادھر ریاست ایریزونا نے بھی جوبائیڈن کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اوراس حوالے سے ایریزونا کے ری پبلکن گورنر ڈگ ڈوسی نے بھی انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے جوبائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کی ہے ۔دوسری طرف امریکی صدرٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں گورنر ایریزونا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایریزونا کے ریپبلکن گورنر ڈگ ڈوسی کو کیا ہوگیا ہے ؟ ۔