لاہور(نامہ نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر ) سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر فیض رسول نامی شخص کی اہل خانہ کے ساتھ خود پر پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شخص کوقابو کر لیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ سمیر کمپنی کے ایڈمن نے بلاوجہ نوکری سے نکال دیا ہے ، نوکری سے نکالے جانے سے گھر میں فاقے چل رہے ہیں، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا ہے خود کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔ پولیس نے متاثرہ شخص کو اہل خانہ سمیت تھانہ انارکلی منتقل کر دیا۔