اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے حکومت نے نیکٹا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا،بورڈمیں بھی توسیع کی جائیگی۔92نیوزنے دستاویزات حاصل کرلیں۔ایکٹ کو منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیاجائیگا،بل کو نیشنل کائونٹرٹیررازم اتھارٹی ترمیمی بل 2019کانام دیاگیاہے ۔بل میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ادارے کوفیصلہ سازی کا درجہ دینے کی تجویزدی گئی ہے ۔نیکٹاکے بورڈآف گورنرزاورایگزیکٹوکمیٹی ممبران میں اضافہ کیاجائیگا۔ملکی تاریخ میں پہلی بارقومی اسمبلی اورسینیٹ کے ارکان کواتھارٹی میں شامل کیاجائیگا۔قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اتھارٹی میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔