نیویارک( ویب ڈیسک) نیویارک میں سالانہ کامک کان کا فلمی میلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں فلمی کرداروں کا روپ دھارے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس میلے میں کوئی خاتون ونڈر ویمن بن کر چلی آئی تو کسی نے بیٹ مین، سپر مین اور آئرن مین اور کیپٹن امریکہ بن کر شرکت کی۔ اس دوران کئی سائنس فکشن فلموں اور گیمز کے ٹیزر بھی پیش کئے گئے ۔