لاہور(سپورٹس رپورٹر) نویں مسٹر سٹی لاہور مقابلہ تن سازی 2020 کا ٹائٹل ساجد احمر نے جیت لیا۔ مقابلے کا اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور باڈی زون ہیلتھ کلب نے کیا۔گزشتہ روز منعقدہ ایونٹ میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری بیت المال پنجاب نذیر احمدچوہان تھے ۔ نویں مسٹر سٹی لاہور کا اعزاز ساجد احمر نے حاصل کیا، ساجد احمر کی حوصلہ افزائی کے لیے موٹر سائیکل ، نقد انعام اور بیلٹ سے نوازا گیا۔