پیرس (سپورٹس ڈیسک) دو مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن بیانکا اینڈریسکو گھٹنے کی چوٹ کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ 20 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار نے 2019ء کے یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔خدشہ ہے کہ ورلڈ نمبر 7 بیانکا اینڈریسکو باقی سیزن سے بھی محروم ہوجائیں گی۔ کینیڈین پلیئر نے کہا کہ اولمپکس سمیت 2021ء میں واپسی متوقع ہے ۔