لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار عمران اشرف نے نکاح کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کرن عمران کیلئے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے ۔اداکار عمران اشرف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی ہے ۔عمران اشرف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نکاح کی سالگرہ مبارک ہو۔‘انہوں نے نکاح کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے سنا تھا کہ نکاح کی پاکیزگی مرد کا نصیب بدل دیتی ہے ، 100فیصدیہ بات سچ ہے ۔‘عمران اشرف نے مزید لکھا کہ ’میری بیوی کا قدم اکیلا میرے گھر نہیں آیا بلکہ بہت سا نصیب ساتھ لایا ہے ۔