کراچی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ امپائر سائمن ٹوفل بھی پاکستانی دودھ پتی کے رسیا نکلے ۔سائمن ٹوفل 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے وقت بس میں سوار تھے اور اب تقریباً 11 سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کے موقع پر پاکستان آئے ہیں جہاں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستانی دودھ پتی چائے کہ رسیا ہیں۔سائمن ٹوفل نے کراچی میں خالص دیسی ڈھابہ انداز میں چائے بنا کر لوگوں کے دل جیت لیے ۔کرکٹر اور امپائر سائمن ٹوفل نے خالص دیسی چائے بنا کر ساتھیوں سے بھی خوب داد وصول کی۔