فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)بینکنگ محتسب پاکستان میں ایڈوائز سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھرتیاں کئے جانیکا فیصلہ کرلیاگیا ، بھرتیوں کے سلسلہ میں محکمانہ کا رروائی کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔ عدالتی ذرا ئع کے مطابق اس وقت بینکنگ محتسب پاکستان میں ایڈوائزر ،ڈپٹی ڈا ئریکٹر ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ،آ فس اسسٹنٹ اور دیگر اسامیاں خا لی ہیں جسکی وجہ سے مختلف امور متاثر ہو رہے ہیں ۔ محکمانہ امور کے متاثر ہو نے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان عہدوں پر جلد از جلد بھرتیاں عمل میں لا ئی جائیں گی تا کہ بینکنگ محتسب پاکستان میں التوائمعاملات کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے ، جبکہ بھرتیوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے بعد شروع کیا جا ئیگا۔