کراچی(نیٹ نیوز)سٹیٹ بینک نے آٹوز، ہاؤسنگ، کنزیومر لون اور کریڈٹ کارڈز پر قرض ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کی وضاحت کردی۔سٹیٹ بینک نے کہا ماضی میں قرض کو بلاتاخیر واپس کرنے والے افراد ہی قرض کی اصل رقم پر 1 سال کی رعایت کے اہل ہوں گے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ افراد کیلئے اصل رقم کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر کی گئی ہے تاہم سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔