وکٹوریہ(ویب ڈیسک)ہانگ کانگ کے ایک کاروباری شخص نے ایک گاڑی کیلئے دنیا کی مہنگی ترین پارکنگ کی جگہ خریدی ہے۔ انہوں نے ایک گاڑی کی پارکنگ کی جگہ کے 9 لاکھ 69 ہزار ڈالر ادا کیے ہیں ۔ جونی چیونگ کے پاس ہانگ کانگ کے 79 منزلہ آفس ٹاور دی سنٹر کے سامنے پارکنگ کی چار جگہیں تھیں۔ اس سے پہلے وہ تین جگہیں بھی لاکھوں ڈالر میں فروخت کر چکے ہیں لیکن انہیں چوتھی جگہ کے سب سے زیادہ یعنی 9 لاکھ 69 ہزار ڈالر ملے ہیں۔جونی نے اس جگہ خریدنے والے کا نام نہیں بتایا۔یہ ہانگ کانگ میں ایک گھر کی اوسط قیمت سے 3 گنا زیادہ قیمتی ہے۔