لاہور (این این آئی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر صوبہ بھر میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اوردیگر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدکے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں اور اس ضمن میں شہریوں کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بھی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور پنجاب بھر میں عیدپر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامات مکمل رکھے جائیں اوراس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسروں اور دیگر عملہ عیدکے موقع پر صفائی کے انتظامات کیلئے فیلڈ میں موجود رہے اور شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران تفریحی مقامات اورپارکوں میں رش بڑھ جانے کے پیش نظر انتظامیہ پارکوں میں لگے جھولوں کی جانچ پڑتال پہلے سے مکمل کی جائے تاکہ تفریحی مقامات اور پارکوں میں جھولوں سے لطف اندوز ہونے والے شہریوں اور بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔
نگران وزیراعلیٰ کی عید پر بہترین صفائی انتظامات کی ہدایت
اتوار 19 اگست 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 19 اگست 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں