ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجابی لڑکے کی ہنگری کی پینتیس سالہ لڑکی سے شادی، سال پہلے سا فیس بُک پر دوستی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق ا یک سال پہلے ساہیوال کے شاہد گجر کی کی تیمیا سا بو سے فیس بُک پر دوستی ہوئی تھی۔ لڑکی نے پہلے اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام عائشہ رکھا گیا ۔ شاہد گجر اور عائشہ ہے کے نکاح کی تقریب فرید ٹائون ساہیوال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دلہے کے عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ دلہے اور دلہن نے روز نامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بہت خوش ہیں۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ پنجابی منڈے سے شادی کرکے بہت خوش ہوں۔لڑکے کے بھائی علی کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت فخر اور مسرت محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے بھائی نے ایک غیر مسلم خاتون کو مسلمان کرکے شادی کی۔