پشاور(صباح نیوز)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، عمران خان کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، منتخب وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں۔ نواز شریف حسن کارکردگی پر جیل نہیں گئے ، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، لاڈلے شریف کے لیے جیل کے قوانین کو نہیں بدلا جاسکتا، نواز شریف کو ڈبونے کے لیے رانا ثنا اﷲ، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف ہی کافی ہیں۔ مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مہنگائی کا بہانہ بنا کراپوزیشن احتساب چھپانا چاہتی ہے ،عوام چوروں کو دوبارہ واپسی کا موقع نہیں دیں گے ، اپوزیشن کی تحریکوں سے احتساب نہیں رکے گا۔