لاہور،راولپنڈی(جنرل رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی ٹیسٹ کے لئے جدید مشین آٹو اینا لائز اور 2 ٹیکنیشن فوری طور پر راولپنڈی روانہ کر دیئے تاکہ وہاں ڈینگی وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹا جا سکے اور لوگوں کو علاج معالجے کی زیادہ بہتر سہولتیں میسر ہوں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ ڈینگی خاتمہ کیلئے ہر لمحہ چوکس ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال میں بھی ڈینگی سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل ہیں اور علیحدہ کاؤنٹر کے قیام کے علاوہ ڈینگی کے لئے بیڈز بھی مختص کیے گئے ہیں ۔دوسری طرف ڈاکٹر ہارون ڈی جی ہیلتھ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے پوٹھوہا رٹاؤن میں ڈینگی وباء سے متاثرہ یونین کونسلوں میں جاری اینٹی دینگی مہم کی ازسر نو مائیکرو پلاننگ مکمل کرکے اس پرفوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔پوٹھو ہار ٹاؤن میں جاری اینٹی ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی کا مکمل جائزہ لے کر متاثرہ یونین کونسلوں میں مہم از سر نو مائیکروپلاننگ مکمل کی جس میں لاروا کی تلاش ، مچھر کی افزائش گاہوں کی کی صفائی ، عوامی اور پرائیویٹ عمارتوں احاطوں اور تمام گھروں کی مکمل لاروا تلاشی کر کے کھڑے پانی ، ٹوٹے پھوٹے جمع شدہ کباڑ، پانی کے ذخیروں ، جانوروں کے برتنوں اور دیگر مخفی مقامات کی مکمل جانچ کی جائے گی۔