پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈینگی قابل علاج مرض ہے ، ڈینگی سے گھبرانے کی احیتاط کی ضرورت ہے ، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرا ختیار کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں نکالئی گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہرا قبال نے کہا کہ ڈینگی بخار وائرل بیماری ہے جو ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے ، علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔