لاہور،پشاور(جنرل رپورٹر،وقائع نگار)پنجاب میں ڈینگی سے مزید 70جبکہ خیبرپختونخوا میں 48افراد شکار ہوگئے ۔پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کل 176کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 70نئے مریض سامنے آئے جبکہ 52مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔راولپنڈی میں 49، لاہور میں 09، ملتان، سرگودھا، اٹک 02، 02 جبکہ بھکر،چکوال ، ننکانہ صاحب، رحیم یار خان، ساہیوال اور شیخوپورہ میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 2انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 238827ان ڈور اور88112آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ622 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر14کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 03افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈینگی لاروا کی موجودگی پر634افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ03مقامات کو سیل کیا گیا۔ادھر خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد 6ہزار803 ہوگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 11، نوشہرہ2، سوات 10، بونیرایک، دیر لوئر 2، صوابی 2، مردان 3، مانسہرہ 2، ہری پور2، کوہاٹ4، کرک8 اور ہنگو میں ایک فرد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ۔