لاہور(کلچرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت الحمرا کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں محکمے کے مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان ،ڈائریکٹر جنرل پلاک ثمن رائے ، ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر اور محکمہ اطلاعات و ثقافتی کے ماتحت اداروں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور آرٹس کونسل الحمرا ،پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات وثقافت کے تمام ماتحت اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اعلی حکام کی طرف سے الحمرا آرٹس کونسل کی محکمانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میگا ثقافتی پروگرامز کے انعقاد میں تمام محکمے باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ پروگرام پیش کریں۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے 36اضلاع میں آرٹس کونسل ااور میوزیم کے قیام کی تجویز بھی زیر غور آئی،علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف میوزیم اور سونیئر شاپ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ تمام محکمے ثقافتی سرگرمیوں کی ترویج و ترقی کے لئے باہم افہام و تفہیم سے اپنا اہم کردار اد اکریں۔