کراچی(سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں کوئی نئی جماعت نہیں بنانا چاہتا،مجھے دیوار سے نہ لگایا جائے ،فیصل عابدی سے مل کر ایسا لگا جیسے دوسرا بازو مل گیا،گزشتہ شام فاروق ستار نے سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی اورعلی رضا عابدی کے قتل پرتعزیت کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ علی رضا عابدی اس ملک کا اورمیرا اثاثہ تھے ،انکی سکیورٹی کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا تھا۔اس موقع پرفیصل عابدی نے کہا کہ میرے لئے آوازاٹھانے والوں کا شکرگزارہوں،علی رضا عابدی کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کہ وہ دہشتگردی کیخلاف تھے ،جیل سے سیکھ کرآیا ہوں کہ اپنے حق سے لڑنے سے روکا نہیں جاسکتا۔