نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی حکومت نے ملکی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ایک ایکشن پلان نافذ کر دیا ہے ۔ اس پلان کے تحت نئی دہلی کی حدود میں ڈیزل سے چلنے والے ہر قسم کے جنریٹر کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی ۔