لاہور(سلیمان چودھری ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا پاکستان میڈیکل کمیشن سے رابطہ کیا، پنجاب کے میڈیکل کالجز میں سیٹوں کی کمی نہ کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی،پاکستان میڈیکل کمیشن نے 240 نئی سیٹوں کی منظوری دے دی ان میں 220میڈیکل کالج اور 20ڈینٹل کالجز میں مختص کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دور حکومت نے محکمہ صحت نے سابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظوری لیے بغیر ہی کچھ کالجز کی از خود سیٹیں بڑھا لی تھیں۔ تب کی پی ایم ڈی سی نے سیٹیں بڑھانے والے کالجز کوکروڑوں روپے جرمانہ بھی کیا ۔ پاکستا ن میڈیکل کمیشن نے صرف منظور شدہ سیٹوں پر داخلے کی اجازت دی تو جس سے 240سیٹیں کم ہو گئی ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیری اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی اور موقف اختیار کیا کہ بہت سے طلبائداخلہ لینے سے محروم رہ جائیں گے ۔پاکستان میڈیکل کمیشن نے اب ان سیٹوں کی منظوری دے دی ہے جن کے مطابق امیرالدین میڈیکل کالج لاہور اور ڈی جی خان میڈیکل کالج کی دس, دس نئی سیٹیں بڑھا دیں ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور خواجہ صفدر میڈیکل کالج کی بھی 10, 10 سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے ۔نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کی 5, نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی 50،پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی 50 اور قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں 25 سیٹیں بڑھائی گئی ہیں ،ساہیوال میڈیکل کالج اور سرگودھا میڈیکل کالج کی 10, 10 بڑھی ہیں سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی 20 اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کی 10 ، نشتر ڈینسٹری انسٹی ٹیوٹ اور ڈینٹل سیکشن فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی 5,5 سیٹیں بڑھی ہیں پنجاب ڈینٹسٹری کالج کی 10 سیٹیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔