کراچی (کلچرل رپورٹر) رواں برس نومبر میں ڈسٹری بیوشن کلب کے بینر تلے ریلیز ہونے والی ’’زی کے فلم‘‘ کی لالی ووڈ فلم ’’تلاش‘‘ کا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں احمد زیب، فاریہ حسن، نعمان سمیع، ثناء بچہ، سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو، مصطفی قریشی، وفا ابرار، طاہر جتوئی، ساجد شاہ، حمیرہ بانو، اصفر خان، کنول ممتاز، فوزیہ مشتاق و دیگر شامل ہیں ۔ فلم کی ہدایات زی کے نے دی ہیں جبکہ رائیٹر محمد ندیم قریشی ہیں ۔ فلم کی کہانی تین دوستوں پر مشتمل ہے جو کہ میڈیکل گریجویٹ کرکے فارغ ہوئے ہیں اور سندھ کے دیہی علاقے تھرپارکر میں میڈیکل کیمپ لگانے کے لئے جاتے ہیں جس میں ایک دوست کچھ دن کی کی چھٹی لے کرجاتا ہے لیکن دن مہینوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں جس کے بعدفلم کے دو مرکزی کردار اسکی تلاش میں نکل جاتے ہیں ۔ فلم کے ٹریلیر سے لگ رہا ہے کہ فلم جاگیر دار ویڑے کے ظلم و ستم کے خلاف بنائی گئی ہے ۔ جس میں رومانس، ایکشن، اور تھرپارکر کی خوبصورتی کو بھی دنیا بھر میں دکھانے کا عنصر نمایاں ہے ۔